عراق مسجد میں نماز جنازہ پر خود کش دھماکا 27 جاں بحق

مصائب علاقے کی الحسین مسجد میں بمبار کو لوگوں نے روکا تو دھماکا ہوگیا، متعدد زخمی


AFP September 30, 2013
علاقہ مصائب میں الحسین مسجد میں لوگ ایک نماز جنازہ میں جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور آگیا۔ فوٹو: فائل

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شاملی شہر ہلہ میں ایک شیعہ مسجد میں خود کش حملہ میں 27 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

علاقہ مصائب میں الحسین مسجد میں لوگ ایک نماز جنازہ میں جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور آگیا' لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے مسجد کی چھت بھی گرگئی۔ خوفناک دھماکے میں کئی لوگوں کے اعضاء بکھر گئے۔ قبل ازیں خود مختار جنوبی کرد علاقہ کے دارالحکومت اربل میں دہشتگردوں کے خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔



حکام کے مطابق اربل میں سکیورٹی سروس کے ہیڈ کوارٹرز ''آسائش'' میں دو خود کش بمبار داخل ہوگئے اور انہوں نے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا جس میں آسائش سکیورٹی کے 6 اہلکار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جبکہ اسی عمارت کے قریب بارود سے بھری ایک ایمبولینس بھی دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئیں۔

مقبول خبریں