اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی 4 افراد جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک ہونے والے چاروں نوجوان ہیں، پولیس
حادثے میں ہلاک چاروں افراد نوجوان تھے، پولیس (فوٹو: فائل)
تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے آنے والے کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے آنے والے کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرائی، فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں چار نوجوان موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے۔