وزیر خزانہ ملک کو معاشی بھنور میں دھکیل رہے ہیں زبیر
بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کا خون چوسنے کے مترادف ہے
صاحبزادہ محمد زبیر نے بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کومسترد کردیا۔ فوٹو؛ فائل
جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ محمد زبیر نے بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کومسترد کرتے ہوئے اسے غریب عوام کا خون چوسنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجود حکومت کے دور میں مہنگائی، بیروزگاری اور قرضوں میں جس تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ سابقہ حکومتوں کے تمام ریکارڈ نوازحکومت نے توڑ دیے ہیں، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ مل اور کارخانے بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن پر چلنے والے وزیر خزانہ ملک و قوم کو معاشی بھنور میں دھکیل رہے ہیں، جس سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کریں اور حکومت کو بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔ جمعیت علمائے پاکستان عوام دشمن ہر اقدام کے خلاف پھرپور کردار ادا کرے گی۔