نوبال سے متعلق نئے قانون کا فوری طور پر اطلاق ہوگیا
رن آؤٹ سے بچنے کیلیے گیندکو روکنے پر بیٹسمین کو پویلین بھیج دیا جائیگا ،آئی سی سی
نئی تبدیلیوں کے تحت بیٹسمینوں کی جانب سے گیند کو روکنے کے عمل کو بھی محدود کردیا گیا ہے،فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
آئی سی سی نے نوبال سے متعلق نئے قانون کا فوری طور پر اطلاق کا اعلان کردیا۔
ایم سی سی نے فروری میں ہی گیند کرنے کے دوران بولر کے نان اسٹرائیک اسٹمپس سے ٹکرانے پر گیند کو نو قرار دینے کا قانون پاس کیا تھا، جسے اب 2000 کوڈ کے پانچویں ایڈیشن میں شامل کیا گیا، نئی تبدیلیوں کے تحت بیٹسمینوں کی جانب سے گیند کو روکنے کے عمل کو بھی محدود کردیا گیا ہے، وہ یا تو اسے کھیل سکتا یا پھر اسٹمپس کی جانب بڑھنے پر فوری طور پر روک سکتا ہے۔
رن آئوٹ سے بچنے کیلیے گیندکو روکنے پر وہ آئوٹ قرار پائے گا، گیند کو 2 بار ہٹ کرنے کی صورت میں رن اسکور کرنے پر پابندی عائد ہوگئی، پہلے بیٹسمین گیند کو بیٹ سے چھونے پر اسٹمپس کی جانب بڑھتے ہوئے روک کر رن لینے کیلیے دوڑ پڑتے تھے اب ایسا ممکن نہیں ہوگا، بولر گیند کرنے سے قبل ساتھی فیلڈر کی جانب سے پریکٹس بال کرسکتے ہیں اور یہ وقت کا ضیاع تصور نہیں ہوگا۔