مختلف ممالک کے سابق کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کے مستقبل پر تشویش ظاہر کردی

سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر سمیت ماضی کے معروف کھلاڑیوں نے کرکٹ کی سینئر ترین طرز کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا


Sports Desk October 02, 2013
ٹوئنٹی 20 میں دولت کی بہتات کو ٹیسٹ کرکٹ پر غالب نہیں آنے دینا چاہیے،سابق کرکٹرز۔فوٹو: فائل

مختلف ممالک کے سابق کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر تشویش ظاہر کردی۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر سمیت ماضی کے معروف کھلاڑیوں نے کرکٹ کی سینئر ترین طرز کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا، اس گروپ میں گیری سوبرز بھی شامل تھے، سابق جنوبی افریقی کرکٹر علی باقر کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی 20 میں دولت کی بہتات کو ٹیسٹ کرکٹ پر غالب نہیں آنے دینا چاہیے، اس فورم میں شان پولاک، سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردنے، کمارسنگاکارا، ارجنا رانا ٹنگا، ویوین رچرڈز، کلائیو لائیڈ، ساروگنگولی، مائیک بریرلی، مائیک گیٹنگ، ڈیوڈ گاور، اینڈریو اسٹروس، اینڈی فلاور، رچرڈ بینیو، ای ین چیپل ، جرمی کونی اور مشتاق محمد بھی شامل تھے، اس کا اہتمام ایک کرکٹ چیریٹی فائونڈیشن نے کیا تھا۔

مقبول خبریں