سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرز کی کمی
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 46 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ فوٹو:فائل
گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 20 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 77 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 46 کروڑ 53 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 30 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔