ملکی معیشت بیٹھ چکی لیکن حکمرانوں کو ادراک نہیں ترجمان بلاول بھٹو زرداری

عمران خان اور ان کی ٹیم شعبدہ بازی سے باہر نکلیں اور حالات کا ادراک کریں، مصطفی نواز کھوکھر

اگر حکومت نے آنکھیں نہ کھولیں تو حالات قابو سے نکل جائیں گے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے لیکن کوئی نا تو اسے سنبھالنے والا ہے اور نہ حکمرانوں کو ادراک ہے۔


ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے ، ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے نے عوام کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، غریب لوگوں سے 2 وقت کی روٹی اور کاروباری طبقے کا کاروبار چھینا جا رہا ہے، ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے اور کوئی نا تو اسے سنبھالنے والا ہے اور نہ حکمرانوں کو ادراک ہے، عمران خان اور ان کی ٹیم شعبدہ بازی سے باہر نکلیں اور حالات کا ادراک کریں، اگر حکومت نے آنکھیں نہ کھولیں تو حالات قابو سے نکل جائیں گے۔
Load Next Story