بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیںپاکستان
بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر ڈی جی ساوٴتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر بھارتی ناظم الامور کو سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے نیزاپیر اور باگسار دودھنیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو خودکار اور بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے، اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے،بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے۔