لاہور سے عورتوں کی زیادتی کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

ملزمان جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے عورتوں کو بلیک میل کرتے اور پیسے بٹورتے تھے، پولیس

ملزمہ رضیہ سلطانہ معصوم اور غریب عورتوں کو اپنے جال میں پھنساتی تھی، پولیس فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے معصوم عورتوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے سفاک میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔


انویسٹی گیشن پولیس سندر لاہور اور جینڈر بیسڈ سیل کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو اپنے چنگل میں پھنسا کر جنسی تشدد کی ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنیوالے 2 ملزمان سلامت علی اور اس کی بیوی رضیہ سلطانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رضیہ سلطانہ مختلف طریقوں سے معصوم اور غریب عورتوں کو مختلف لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساکر شوہر کا راستہ ہموار کر دیتی تھی اوربعد میں ملزم سلامت علی عورتوں کے ساتھ زیادتی کرتا جبکہ اس کی بیوی رضیہ اس کی ویڈیو بنا لیتی تھی۔ دونوں میاں بیوی جنسی تشدد کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرہ عورتوں کو بلیک میل کرتے اوران سے پیسے بٹورتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد عورتوں کی جنسی تشدد کی ویڈیوزبنانے کا انکشاف کیا ہے۔
Load Next Story