اسپیڈ اسٹار محمد حسنین ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اکتوبر 2019
نوجوان بولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، فوٹو: فائل

نوجوان بولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار پیسر محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئے۔

19 سالہ فاسٹ بولر نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف  پہلے ٹی ٹوئنٹی میں  سر انجام دیا، محمد حسنین نے  اننگز کے 16 ویں کی آخری گیند پر راجا پکسایا کو چلتے کیا تو اپنے اگلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کرک ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نوجوان بولر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 37 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی قرار پائے۔

محمد حسنین آج ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا دوسرا میچ کھیل رہے تھے ،انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو رواں سال 5 مئی کو انگلینڈ کے خلاف کارڈف کے میدان پر کیا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1180502458067554305?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔