منی میراتھن شہباز احمد نے جیت لی گرلز میں ماہا کامیاب
کراچی اولمپک گیمز آئندہ برس 20 تا 23 مارچ کرائے جائینگے، مہتاب الدین چاؤلہ
لڑکیوں اور خواتین کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ما ہا پڈیلا کے حصے میں آئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی منی میراتھن شہباز احمد نے جیت لی، لڑکیوں اور خواتین کا ایونٹ ماہا پڈیلا نے اپنے نام کیا جبکہ انڈر16 بوائز کا ٹائٹل علی زین نے جیت لیا۔
منی میراتھن اتوار کو مزار قائد سے صبح نو بجے شروع ہوئی جبکہ انڈر16، لڑکیوں اور خواتین کے مقابلوں کا آغازنیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے صبح 9بجکر15منٹ پرہوا، میراتھن مزارِقائد سے اسلامیہ کالج، جیل چورنگی،نیوٹاؤن، لیاقت نیشنل اورآغا خان اسپتال ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی، لڑکوں اور مردوںکی کیٹیگری میں شہباز احمد نے21 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ابرار احمد 22منٹ30 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اور اقبال ترین30منٹ 25سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،لڑکیوں اور خواتین کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ما ہا پڈیلا کے حصے میں آئی، شیزا الطاف دوسرے اورکائنات امتیازتیسرے نمبر پر رہیں۔
بوائز انڈر16 کیٹیگری میں علی زین نے اول، حسین وارثی نے دوئم اور یاور اشرف نے سوئم پوزیشن پر قبضہ کیا،تینوں کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن پر2،2ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر15، 15 سو روپے اور تیسری پوزیشن پر1،1ہزار روپے کے نقد انعامات اور میڈلز دیے گئے جبکہ دسویں پوزیشن تک کامیاب ایتھلیٹس نے5،5سو روپے حاصل کیے،علاوہ ازیں منی میراتھن میں شریک ساڑھے 4سو سے زائد شرکا میں سرٹیفکیٹس ، ٹی شرٹس دیں گئیں، منی میراتھن کا افتتاح کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل گوہر رضا نے کیا جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایسوسی ایشن کے صدر مہتاب الدین چائولہ تھے، اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ کراچی اولمپک گیمزآئندہ برس 20 تا 23 مارچ کرائے جائیں گے، منی میراتھن ہر سال منعقد ہوگی جبکہ کراچی کے تمام اسکول وکالجز میں اسپورٹس ٹیچرز کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹ، فزیکل فٹنس و نیوٹریشن کی ٹریننگ ، ورکشاپ ، سیمینا رکے انعقاد کا بھی پروگرام ہے۔