قربانی کی کھالوں کیلیے ضابطہ اخلاق پرعمل موثر بنایا جائےآئی جی سندھ

عید الاضحی کی نماز اور جانوروں کی قربانی کے موقع پر گشت ،اسنیپ چیکنگ، مشتبہ گاڑیوں پر کھڑی نگاہ رکھی جائے


Staff Reporter October 07, 2013
کھالیں چھیننے کی روک تھام اور شکایات کیلیے پولیس رینج، زون اضلاع کی سطح پر ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی جائے۔فوٹو: فائل

عید الاضحی کے کنٹی جنسی پلان کی تیاری میں پولیس رینج کے لحاظ سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت، تجاویز، سفارشات کو اہمیت دی جائے شہریوں کی جان و مال کی سلامتی اور قربانی کی کھالوں کیلیے محکمہ داخلہ سندھ کے ضابطہ اخلاق پر عمل کے اقدامات کو موثر بنایا جاسکے۔

یہ ہدایات انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے پولیس حکام کو جاری کی ہیں انھوں نے کہا کہ عید الاضحی کی نماز اور جانوروں کی قربانی کے موقع پر گشت ،اسنیپ چیکنگ، مشتبہ گاڑیوں پر کھڑی نگاہ رکھی جائے، کھالیں چھیننے کی روک تھام اور شکایات کیلیے پولیس رینج، زون اضلاع کی سطح پر ہیلپ لائن ڈیسک قائم کی جائے۔

مقبول خبریں