برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں کھیلنے کیلیے پرُعزم
کمر کی معمولی سرجری کے بعد صحتیاب ہوکر وہ آئندہ ماہ کیریبیئن جزائز پر نمائشی ایونٹ میں شرکت کرلیں گے۔
’ ڈریم کپ ‘ نامی ایونٹ میں اینڈی مرے سمیت چار پلیئرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔فوٹو: فائل
ومبلڈن چیمپئن اینڈی مرے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کمر کی معمولی سرجری کے بعد صحتیاب ہوکر وہ آئندہ ماہ کیریبیئن جزائز پر نمائشی ایونٹ میں شرکت کرلیں گے۔
' ڈریم کپ ' نامی ایونٹ میں اینڈی مرے سمیت چار پلیئرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ بارباڈوس کے سینٹ پیٹرز بے ریزورٹ میں شیڈول ہے، ان کے علاوہ ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو، نکولس الماگرو اور رچرڈ گیسکوئٹ نے 28 نومبر سے یکم دسمبر تک شیڈول ایونٹ میں حصہ لینا ہے، اینڈی مرے تیزی سے روبصحت ہورہے ہیں، ان کا اگلا مرحلہ مکمل ری ہیبلی ٹیشن اور پریکٹس پر مشتمل ہوگا، اینڈی نے اگرچہ ابھی تک سیزن کے اختتامی اے ٹی پی ٹور سے بھی دستبرداری کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔