پورے گھر کو کنٹرول کرنے والا لکڑی کا ڈسپلے
موئی دیکھنے میں لکڑی کے فٹ اسکیل جیسا لگتا ہے لیکن یہ لوگوں کے درمیان رابطہ رکھتا ہے اور ہرفن مولا بھی ہے
موئی لکڑی سے بنا ایک ایسا ڈسپلے ہے جو اپنی کئی خوبیوں کی وجہ سے پورے خاندان کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتا ہے۔ فوٹو: کک اسٹارٹرویب سائٹ
اب وہ وقت آچکا ہے کہ رابطے اور کمپیوٹر نظام عام فرنیچر اور گھریلو اشیا میں سرایت کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں جاپانی کمپنی نے موئی نامی ایک ڈسپلے بنایا ہے جو لکڑی سے بنے ایک فٹ اسکیل کی مانند لگتا ہے۔
موئی ڈیزائن، جدت اور ٹیکنالوجی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو بالخصوص امریکا، یورپ اور جاپان کے گھروں کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ لکڑی سے بنا یہ ڈسپلے درحقیقت الیکٹرونک کنٹرول سسٹم ہے جس پر ہر طرح کا ڈیٹا ظاہر ہوتا رہتا ہے۔
ٹچ ڈسپلے کا حامل موئی گھر کے بچوں کا رابطہ والدین کے فون سے رکھتا ہے اور گھر والے ٹیکسٹ کے ذریعے اس ڈسپلے پر اپنی ہدایات بھی بھیج سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈیڑھ فٹ لمبی اسی پٹی کے ذریعے گھرکو ٹھنڈا گرم رکھنے کا نظام، روشنیوں کو کھولنے، بند کرنے اور مدھم رکھنے کا سسٹم اور دیگر لوازمات موجود ہیں۔ یہ خبریں بھی دکھاتا ہے اور موسم کا حل بھی ظاہر کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعے وائس میل سے صوتی پیغامات بھی بھیجے اور وصول کیے جاسکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=KYpbf69X8tU
گوگل اسسٹنٹ کی شمولیت کے اس سے بعد سرچ انجن کی معلومات اور دیگر ہدایات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ موئی ایک کِک اسٹارٹر کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اسے آپ بطور کیلنڈر بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ گھر کے ہر فرد یا دوست کی سالگرہ کی تاریخ بھی یاد رکھتا ہے۔
اسے آپ اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں۔