بھارتی امیدوار کی انٹرویو میں جعلسازی پکڑی گئی ویڈیو وائرل
ملازمت کے لیے اسکائپ ویڈیو پر بھارتی امیدوار ہونٹ ہلاتا رہا اور عقب سے جواب کوئی اور دیتا رہا۔
بھارت میں اسکائپ پر ملازمت کے لیے انٹرویو دینے والے امیدوار نے انٹرویو میں صرف ہونٹ ہلائے جبکہ پیچھے سے سوالات کے جوابات کوئی اور دے رہا تھا جس کا نتیجہ اسکائپ کال کے فوری اختتام کی صورت میں نکلا۔ فوٹو: فائل
ملازمت کے لیے فراڈ اور دھوکے کا ایک دلچسپ واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے۔ اس میں اسکائپ انٹرویو میں کیمرے کے سامنے بیٹھا امیدوار جواب دے رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد محسوس کیا گیا کہ وہ صرف ہونٹ ہلارہا ہے جبکہ کمپنی کے رکن کے جوابات کوئی اور دے رہا ہے۔
بیرونِ ملک ملازمت کے انٹرویو کے دوران جب امیدوار سے سوالات کئے گئے تو بیرونِ ملک بیٹھے کمپنی کے امیدوار نے محسوس کیا کہ سامنے والا صرف اپنے ہونٹ ہلارہا ہے اور اس کی بجائے پیچھے سے کوئی اور بول رہا ہے۔ اکتا کر انٹرویو کرنے والے نے اسے کہا، 'آپ رک جائیں کیونکہ آپ پکڑے جاچکے ہیں۔ میں آپ کی اور چھپے ہوئے شخص، دونوں کی آواز سن چکا ہوں۔' اس کے بعد کمپنی کے مالک نے قہقہہ بھی لگایا۔
https://www.youtube.com/watch?v=47mfohGyeBg
اس کے بعد امیدوار سے دوبارہ کہا گیا جس ملازمت کے لیے آپ انٹرویو دے رہے ہیں وہ بہت سینیئر سطح کی ہے اور دیکھا گیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کسی اور کی آواز بھی آرہی ہے۔
اس پر امیدوار نے اپنا ناک کھجایا اور اسے کسی شرمندگی کا احساس نہیں ہوا۔ اس کے بعد کمپنی کی جانب سے انٹرویو کرنے والے نے معذرت کی اور اسکائپ کال بند کردی۔