دبئی حکام پاکستانیوں کی جائیداد کی معلومات فراہم کرنے پررضامند

دبئی کے اقامہ کا غلط استعمال کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا، شبرزیدی

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور ایف بی آر حکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی: فوٹو: فائل

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی۔

چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ اورایف بی آرحکام کے درمیان دوروزہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔




شبرزیدی کے مطابق دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا جب کہ دبئی کے اقامہ کا غلط استعمال کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
Load Next Story