راولپنڈی اجتماعی زیادتی کیس میں چاروں پولیس اہلکار بری

کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور فرانزک رپورٹ بھی منفی آئی، عدالت

کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور فرانزک رپورٹ بھی منفی آئی، عدالت فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عدالت نے تھانہ روات کی حدود میں رافعہ بی بی کے اغواء و زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مسعود وڑائچ نے رافعہ بی بی اغواء و زیادتی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کے چاروں کانسٹیبلنز راشد، عامر، عظیم اور نصیر کو باعزت بری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اور فرانزک رپورٹ بھی منفی آئی۔


یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

واضح رہے کہ رواں سال 18 مئی کو خاتون رافعہ نے 4 پولیس اہلکاروں پر اغوا و اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے دعوے سے منحرف ہوگئی تھی اور پولیس اہلکاروں پر مقدمہ واپس لے لیا تھا۔
Load Next Story