ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ کے لئے اضافی قرضہ دے گا
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ فوٹو:فائل
ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو اضافی فنانسنگ اور قرضہ فراہم کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک غربت کے خاتمے کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کی اضافی فنانسنگ کیلئے قرضہ فراہم کرے گا، اس حوالے سے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد ،سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام علی رضا بھٹہ نے جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس زیاو ہون یان نے معاہدے پر دستخط کئے۔