خانیوال میں ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 13 سالہ بیٹے کو قتل کردیا

مقتول بیٹا اپنی ماں فیضاں بی بی کے آشنا کو گھر آنے سے روکتا تھا، ڈی پی او

مقتول بیٹا اپنی ماں فیضاں بی بی کے آشنا کو گھر آنے سے روکتا تھا، ڈی پی او۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
سنگدل ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے 13 سالہ بیٹے کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خانیوال میں سنگدل ماں نے اپنے بیٹے کو آشنا کی مدد سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ چک شیر خان کی رہائشی خاتون بیوہ فیضاں بی بی نے اپنے بیٹے حافظ رضوان کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ صدر کبیروالا میں درج کروائی تھی، تاہم لاپتہ ہونے والے حافظ رضوان کی لاش 10 روز قبل نہر سے برآمد ہوئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون

ڈی پی او کے مطابق شک گزرنے پر ماں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو ابتدائی تفتیش میں مقتول رضوان کی والدہ فیضاں بی بی نے اعتراف کیا کہ اس کے اسلم نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے اور بیٹا اسلم کو گھر آنے سے روکتا تھا، جس پر میں نے اسلم کے ساتھ مل کر بیٹے کو قتل کرکے نہر میں پھینک دیا۔

 
Load Next Story