لندن میں ایک شخص طیارے کی چھت پر چڑھ گیا پرواز معطل
طیارے کی چھت پر چڑھنے والا شخص ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والا معروف کارکن جیمز براؤن تھا، انتظامیہ ایئرپورٹ
جیمز براؤن نامی شخص طیارے کی چھت پر احتجاجاً چڑھا تھا تاکہ پرواز معطل کی جاسکے، ایئرپورٹ انتظامیہ (فوٹو:سوشل میڈیا)
ISLAMABAD:
لندن میں طیارے کی چھت پر ایک شخص چڑھ گیا جو کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والا کارکن جیمز براؤن تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن سٹی ایئر پورٹ پر اس وقت انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑ لگ گئی جب رن وے پر کھڑے برٹش ایئرویز کے ایک طیارے کی چھت پر ایک شخص چڑھ گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق برٹش ایئرویز کا طیارہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں میں سے ایک شخص طیارے کی چھت پر چڑھ گیا، جسے اتارنے کے لیے فائر بریگیڈز کی فورس کو رن وے پر بلا لیا گیا۔
متعلقہ آلات کی مدد سے جب شخص کو طیارے کی چھت سے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ شخص کوئی عام آدمی نہیں بلکہ ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کرنے والا معروف سماجی کارکن جیمز براؤن ہے اور وہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاجاً طیارے کی چھت پر چڑھا تھا تاکہ پرواز معطل کی جاسکے۔
گرفتار ہونے کے بعد براؤن نے بتایا کہ جہاز کی چھت تک پہنچنے کے لیے اس نے پرواز کا نارمل ٹکٹ خریدا اور دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ کر پہلے طیارے تک پہنچا اور بعد میں طیارے کی چھت پر چڑھ گیا۔