بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ 3 افراد شہید اور 8 زخمی

طلباء معجزانہ طور ہر محفوظ رہے، اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ممتاز کاظمی

گھر پر گولہ گرنے سے والد غلام محمد سمیت دس سالہ بیٹا حیدر اور گیارہ سالہ بیٹی مریم شہید ہوگئے (فوٹو: فائل)

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت 3 افراد شہید اور 8 زخمی ہوگئے جب کہ ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے آزادی کشمیر کے علاقے نیزہ پیر سیکٹر میں گھر کو نشانہ بنایا، گھر پر گولہ گرنے سے والد غلام محمد سمیت دس سالہ بیٹا حیدر اور گیارہ سالہ بیٹی مریم شہید ہوگئے۔ واقعے میں خاندان کے دیگر افراد زخمی ہوگئے۔


دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ممتاز کاظمی نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے تیتری نوٹ کے علاقے میں سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول پر فائرنگ کردی۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں اور طلباء معجزانہ طور ہر محفوظ رہے۔ انتظامیہ نے بھارتی فائرنگ کے باعث اسکول کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے دونوں واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ 2 سال میں ایک ہزار 9 سو 70 مرتبہ سے زائد مرتبہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
Load Next Story