شاہی جوڑے کے عشائیے میں شرکت کرنے والے فنکار
اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی ، احد رضامیر اور مہوش حیات نے شاہی جوڑے کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی
شاہی جوڑے کی قومی یادگار پر پاکستانی لباس میں رکشے میں انٹری نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے، فوٹوسوشل میڈیا
گزشتہ روزبرطانوی شاہی جوڑے کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے میں ماہرہ خان اور مہوش حیات سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔
برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اورڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن دورہ پاکستان پرہیں۔ اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کے لباس اورانداز نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اپنے دورے کے دوسرے روز یعنی کل شاہی جوڑے نے اسلام آباد کے گرلز ہائی اسکول کا دورہ کیا بعدازاں صدر و وزیراعظم سے ملاقات کی۔
رات کو شاہی جوڑا اسلام آباد میں قومی یادگارپہنچا جہاں ان کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا تھا۔ اس موقع پر شاہی جوڑے کی پاکستانی لباس میں رکشے میں انٹری نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔ کیٹ مڈلٹن قومی یاد گار پر سبز رنگ کے انتہائی خوبصورت لباس میں پہنچیں جب کہ ان کے شوہر پرنس ولیم نے بھی سبز رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔ سوشل میڈیا پرشاہی جوڑے کے لباس اور رکشے میں انٹری کو خوب سراہا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے مشہور فنکاروں کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ قومی یاد گار پہنچے۔ شنیرا اس موقع پر مشرقی لباس میں بے انتہا خوبصورت نظر آئیں۔
اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، عاطف اسلم، احد رضامیر اور مہوش حیات نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ ماہرہ خان نے سبز اورسفید رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئی تھی جب کہ احد اورسجل دونوں سیاہ لباس میں نظر آئے۔ مہوش حیات نے اس موقع پر سنہری رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔ ان کے علاوہ مومنہ مستحسن نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔