عاطف اسلم سارہ جیسی بیوی ملنے پرخدا کے شکرگزار
میری لائف پارٹنربننے کے لیے تمہارا بہت شکریہ، عاطف اسلم کا اہلیہ کے لیے پیغام
عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے فوٹوانسٹاگرام
نامورپاکستانی گلوکارعاطف اسلم نےاپنی اہلیہ سارہ بھروانا کی سالگرہ کے موقع پران کے لیے انتہائی جذباتی اور محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
عاطف اسلم نے گزشتہ رات انسٹاگرام پراپنی اور اپنی اہلیہ سارہ بھروانا کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی اورتصویر کے ساتھ جذباتی پیغام لکھ کرخدا کا شکرادا کیا کہ خدا نے انہیں سارہ جیسی خوبصورت اورخوب سیرت بیوی دی۔
عاطف اسلم نے پیغام میں لکھا ''اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے، الحمد اللہ۔ بعد ازاں عاطف نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تمہارا بہت شکریہ میری لائف پارٹنر بننے کے لیے اور میرے ساتھ زندگی کے اتنے سال صبر سے گزارنے کے لیے، سالگرہ مبارک ہو۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B3o8IP9ljmV/"]
اس سے قبل بھی کئی موقعوں پرعاطف اسلم اپنی اہلیہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔ گزشتہ برس عاطف اسلم نے اپنی اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک لڑکی تھی، جس نے مجھے اپنا دیوانہ بنادیا تھا، میں کیوں زندگی میں اتنا خوش ہوں کیونکہ اس نے مجھے زندگی کے کئی مرحلوں پرمتاثرکیا ہے میں بالکل عام سا انسان تھا لیکن اس نے مجھے خاص بنایا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bo9OgtrlwrK/"]
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک 5 سال کا بیٹا احد ہے۔