ٹانک میں دو گروپوں میں مسلح تصادم 12 افراد جاں بحق

مسلح تصادم اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین ہوا، پولیس

زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اسپتال انتظامیہ (فوٹو: فائل)

اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ٹانک میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں انعام مروت گروپ کے 3 اشتہاری اور بیٹنی قبیلے کے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوچکی جب کہ اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
Load Next Story