زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اسٹیٹ بینک

سرکاری ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک ۔فوٹو:فائل

RAHIM YAR KHAN:
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت ایک بار پھر 15 ار ب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 14 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
Load Next Story