برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

شاہی مہمانوں نے پاکستان میں مصروف دن گزارے

شاہی مہمانوں نے پاکستان میں مصروف دن گزارے فوٹوسوشل میڈیا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا ہے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج صبح لاہور میں ایس او ایس ویلیج پہنچے جہاں انہوں نے کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا بعد ازاں شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔



گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکاتھا اور واپس لاہور آگیا تھا۔




اس خبرکوبھی پڑھیں: برطانوی شاہی جوڑے کا لاہور کا دورہ

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا۔ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شاہی مہمانوں نے پاکستان میں مصروف دن گزارے۔ انہوں نے اسلام آباد اور لاہور کے ساتھ ساتھ چترال کا بھی دورہ کیا جہاں کی خوبصورتی سے خوب متاثر ہوئے۔

Load Next Story