معروف افراد کے خاندان بھی ہٹ لسٹ پر آگئےنعمت اللہ خان
شہرمیں روزانہ کئی افرادکی ہلاکت معمول کی بات بن گئی،پریس کانفرنس سے خطاب۔
سابق ناظم شہر نعمت اللہ خان ايڈوكيٹ امير جماعت اسلامي كراچي محمد حسين محنتي كے ہمراہ كراچي پريس كلب ميں پريس كانفرنس سے خطاب كررہے ہيں۔ فوٹو: ایکسپریس
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام شہریوںکے ساتھ ساتھ اب معروف افراد کے خاندان کو بھی ہٹ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے،میرے داماد عزیز خالد کو ملنے والی قتل کی دھمکی حکومت کیلیے لمحہ فکریہ ہے، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہر میںکسی کی جان ومال عزت وآبرو کوتحفظ حاصل نہیں۔
وزیراعلیٰ اگر امن قائم نہیں کرسکتے تو انہیں فی الفور مستعفی ہوجانا چاہیے، وفاقی حکومت فی الفور سندھ کی حکومت کو معطل کرے، ان خیالات کااظہار انھوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس سے محمد حسین محنتی' نسیم صدیقی نے بھی خطاب کیا، نعمت اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں درجن بھر افراد کی ہلاکت اب معمول کی بات بن گئی ہے،امن وامان کی ابترصورتحال کی وجہ سے کراچی معاشی طور پر تباہ ہورہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ آپ کا داماد دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، ہمیں کہا جارہا ہے کہ اپنے داماد سے کہو کہ وہ شہرچھوڑ دے، انھوں نے سوال کیا کہ کراچی 2 کروڑ افراد کا شہر ہے تو کیا اپنی جان کی حفاظت کیلیے دوکروڑ عوام شہر چھوڑدیں، انھوں نے کہاکہ میرے داماد کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں، میرے داماد نے کسی کاکیا بگاڑا ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اس اطلاع کا سختی سے نوٹس لے اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے ۔