لیاری یونیورسٹی داخلے رجحان ٹیسٹ کے بجائے اوپن میرٹ پر دینے کا فیصلہ
یونیورسٹی نے کئی نئے شعبے متعارف کرادیے ہیں،مجموعی طورپر11ضابطوں میں داخلے دیے جارہے ہیں،رجسٹرارمحبوب شیخ۔
یونیورسٹی نے کئی نئے شعبے متعارف کرادیے ہیں،مجموعی طورپر11ضابطوں میں داخلے دیے جارہے ہیں،رجسٹرارمحبوب شیخ
شہید بینظیر بھٹو لیاری جنرل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے قیام کے دوسرے سال داخلوں کے لیے رجحان ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کردیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور پروگرام میں داخلے رجحان ٹیسٹ کے بجائے اوپن میرٹ پردینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
شہید بینظیر بھٹولیاری جنرل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے 11شعبوں میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرداخلوں کااعلان کردیا ہے اس سے قبل گذشتہ سال یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ ہی بی ایس پروگرام میں داخلے رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے گئے تھے، رجحان ٹیسٹ اقرا یونیورسٹی کی جانب سے لیاگیاتھاجس کاانعقاد ایم اے جناح روڈ پرقائم این جے وی اسکول میں کیا گیا تھا۔
شہید بینظیر بھٹولیاری جنرل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محبوب شیخ نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ رجحان ٹیسٹ کے پورے مرحلے میں 3سے 4 ہفتے کادورانیہ درکارہوتا ہے جس کے سبب یونیورسٹی سیمسٹرکلاسز بروقت شروع نہیں کرپاتی جبکہ اس سلسلے میں انتظامات کی مد میںبھی اخراجات زیادہ ہوتے ہیں لہٰذایونیورسٹی انتظامیہ نے اس سال نئے سیشن کے لیے دیے جانے والے داخلے رجحان ٹیسٹ کی جگہ اوپن میرٹ پردینے کافیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹرمحبوب شیخ نے بتایاکہ یونیورسٹی نے اپنے قیام کے دوسرے سال ہی کئی نئے شعبے متعارف کروادیے ہیں اورمجموعی طورپر 11 ضابطوں میں داخلے دیے جارہے ہیں، جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس ، پبلک ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹر سائنس ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انگریزی ،معاشیات، ایجوکیشن، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن اوربی ایڈپروگرام شامل ہے ان شعبہ جات میں داخلوں کے لیے 400نشستیں مختص کی گئی ہیں، ڈاکٹرمحبوب شیخ نے مزید بتایاکہ یونیورسٹی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبر تک توسیع کی ہے۔