لیڈی گاگا مداح کے ساتھ رقص کے دوران اسٹیج سے گرگئیں ویڈیو وائرل

لیڈی گاگا نے مداح کو اسٹیج پر بلالیا اور رقص کی دعوت دی تاہم اس دوران دونوں اسٹیج سے گر پڑے

لیڈی گاگا نے مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا اور رقص کی پیشکش کی تھی۔ فوٹو : فائل

شہرہ آفاق امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کو اُس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گانے کی پرفارمنس کے دوران مداح کے ساتھ رقص کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گر پڑیں۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے گانوں کی دھوم پوری دنیا میں ہے اور مداح اُن کے دیوانے ہیں۔ وہ خود بھی اپنے مداحوں کی دلجوئی کے لیے شہرت رکھتی ہیں تاہم ایک مداح کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کے دوران وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکیں اور مداح سمیت اسٹیج سے نیچے گر پڑیں۔


لاس ویگاس میں لیڈی گاگا اپنے مداحوں کو ان کے پسندیدہ گانوں سے محظوظ کر رہی تھیں اور اس دوران ایک مداح کو اسٹیج پر بلایا اور رقص کرنے کی دعوت دی تاہم دونوں ڈانس کے دوران قابو نہیں رکھ سکے اور اسٹیج سے نیچے آگرے جس کی ویڈیوایک اور مداح بنالی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

لیڈی گاگا نے اسٹیج سے گرنے کے باوجود دوبارہ پرفارمنس کا آغاز کیا اور اپنے مداح سے معذرت کی ان کے اسٹیج سے گرنے میں مداح کی نہیں بلکہ خود لیڈی گاگا کی غلطی تھی۔

https://youtu.be/Jnsp0Oy1fFM
Load Next Story