گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کراچی میں تیز ترین ریسکیو سروس کا افتتاح کردیا
کسی بھی حادثے کی صورت میں ریسکیو ٹیم کے اہلکار فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، گورنر سندھ
ریسکیو سروس کے آغاز کا مقصد شہر میں حادثات کے نتیجے میں جانی نقصانات میں کمی اور اس پر بروقت قابو پانا ہے، گورنر سندھ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز
KARACHI:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر میں تیز ترین ریسکیو سروس 1299 کا افتتاح کردیا۔
کراچی میں ریسکیو سروس 1299 کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1299 کے دفاتر کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم کئے گئےہیں جس کی فنڈنگ کمشنر آفس کے بجٹ سے ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں ریسکیو سروس کے آغاز کا مقصد حادثات کے نتیجے میں جانی نقصانات میں کمی اور حادثہ پر بروقت قابو پانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر شہر میں کسی بھی جگہ کوئی حادثہ ہوتا ہے تو ریسکیو ٹیم کے اہلکار فوری طپور پر جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے۔