روہت شرما نے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 20 اکتوبر 2019
روہت بطور اوپنر ایک ٹیسٹ سیریز میں 3 یا زائد سنچریاں اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اوپنر بن گئے۔ فوٹو: فائل

روہت بطور اوپنر ایک ٹیسٹ سیریز میں 3 یا زائد سنچریاں اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اوپنر بن گئے۔ فوٹو: فائل

رانچی: بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

روہت شرما نے جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 4 چھکے جڑے، اس طرح ویسٹ انڈین کرکٹر شمرون ہٹمائر کا ایک سیریز میں 15 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا جوانھوں نے 2018-19 کے سیزن میں بنگلادیش کے خلاف بنایا تھا۔

روہت بطور اوپنر ایک ٹیسٹ سیریز میں 3 یا زائد سنچریاں اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے اوپنر بن گئے، ان سے قبل سنیل گاوسکر یہ اعزاز 3 مختلف مواقعوں پر حاصل کرچکے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔