بھارت میں طاقتور اژدھے سے ایک شخص کی گردن چھڑانے کی ویڈیو وائرل

جھاڑیوں کو صاف کرنے کے دوران اژدھے نے دیہاتی پر حملہ کردیا

جھاڑیوں کی صفائی کے دوران اژدھے نے دیہاتی پر حملہ کردیا (فوٹو : ویڈیو گریب)

بھارت میں 10 فٹ لمبے اژدھے نے 60 سالہ شخص کی گردن کے گرد لپٹ کر جکڑلیا تاہم خوش قسمتی سے ساتھیوں نے انہیں آزاد کرالیا اس ہولناک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 61 سالہ بھون چندرن نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جھاڑیاں کاٹ رہا تھا کہ اس دوران ایک اژدھا نکل آٰیا۔ بھون نے 10 فٹ لمبے طاقتور اژدہے کو قابو کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران اژدہے نے گردن کے گرد لپٹ کر اس شخص کا دم گھوٹنا شروع کردیا۔


اپنے ساتھی کو مشکل میں دیکھ کر دیہاتیوں نے اژدھے کو ہٹانے کی کوششیں جاری رکھیں اور اسی دوران کسی نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین دیہاتی اژدھے کو پوری قوت سے اپنے دوست کی گردن سے علیحدہ کررہے ہیں جس میں وہ کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

https://youtu.be/-8tWCv74E7E

دوسری جانب ریسکیو ادارے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اژدھے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دو دن تک اپنے پاس رکھ کر طبی معائنہ کیا جائے گا اس کے بعد اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔ بھون اژدھے کی جکڑ سے معمولی زخمی ہوا ہے اور خوش قسمتی سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
Load Next Story