برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان میں رکشے کی سواری بھا گئی

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے رکشے کے سفر کو پُر لطف قرار دیا

برطانوی شہزادی نے رکشے کی سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کو ’ ٹو فنی‘ کہا۔ فوٹو۔ ویڈیو گریب

برطانوی شاہی شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان میں جس سے چیز سے سب سے زیادہ لطف اندوز ہوئے وہ رکشے کی سواری ہے۔

برطانوی شاہی جوڑ دورہ پاکستان مکمل کرکے اپنے ملک واپس جاچکے ہیں لیکن تاحال پاک سرزمین کے حسن اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے سحر میں گرفتار ہیں اور مسلسل سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات بھی شیئر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں شاہی جوڑے نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہی جوڑے کو رکشے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اس موقع پر خوش اور پرجوش شہزادی کیٹ مڈلٹن کی زبان سے بے ساختہ الفاظ نکلتے ہیں ' ٹو فنی' یعنی یہ بہت زیادہ پُر لطف ہے۔


https://youtu.be/zsX4a8n0pWM

اس سے قبل شہزادہ اور شہزادی کو روایتی پاکستانی سبز لباس زین تن کیے ایک نہایت خوبصورت اور دلکش انداز کے رکشے سے اترتے ہوئے تقریب میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اور اب اس ویڈیو میں شہزادی کے رکشے کے اندر بیٹھے تاثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔



واضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں میں واقع یادگارِ پاکستان پہنچے جہاں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور جوانا ڈریو کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
Load Next Story