عیدالاضحی کیلیے ایک بھارتی 6 پاکستانی فلمیں سنسر ہوگئیں
پنجابی فلمیں شرابی، سپرگرل، لباس، پشتو فلم اوربیل، ضدی پختون اور اردو فلم ’’وار‘‘ سنسر۔
بھارتی اداکار اکشے کمار اور سناکشی سنہا کی فلم ’’باس‘‘ بھی سنسر کر دی گئی۔ فوٹو: فائل
LONDON:
عیدالاضحیٰ کے لیے تمام فلمیں سنسر ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالضحی کے لیے مرکزی فلم سنسر بورڈ نے ایک بھارتی فلم ''باس'' کیساتھ 6پاکستانی فلمیں جن میں پنجابی ''شرابی '' ، ''سپرگرل '' ، '' لباس'' دو پشتو ''اوربیل''، '' ضدی پختون'' اور ایک اردو ''وار'' کو عام نمائش کے سنسر سرٹیفکٹیس جاری کردئیے ہیں۔ مذکورہ فلموں کے لیے فلمسازوں نے سینما ہالز بھی بک کر لیے ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر لالی وڈ اسٹار شان کی دو فلمیں ''شرابی'' اور''وار'' ریلیز ہو رہی ہیں۔ پاکستانی فلموں میں صائمہ، ندا چوہدری، شاہد خان ، جہانگیر جانی ، ببرک شاہ، حیاء علی ، احمد بٹ ، شفقت چیمہ ، عرفان کھوسٹ ، آفرین شامل ہیں۔ بھارتی فلم میں اکشے کمار مرکزی رول نبھا رہے ہیں جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا کا ایک آئٹم سانگ بھی ہے۔