عیدالاضحی پر سینما گھروں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کیساتھ ان کے جان ومال کا تحفظ ہمارا فرض ہے، قیصر ثناء اللہ


Showbiz Reporter October 13, 2013
سینما گھروں کا رخ کرنیوالوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہو گا، قیصر ثناء اللہ۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچائو کے لیے ملک بھر کے سینما گھروں کے منتظمین نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان،حیدرآباد، پشاور، گجرات اورسرگودھا سمیت دیگر مقامات پر سیکیورٹی عملے کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔



اس سلسلہ میں آل پاکستان سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصرثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کیساتھ ساتھ ان کی جان ومال کی حفاظت کرنا بھی ہمارا اولین فرض ہے، اس کے لیے ملک بھر میں کام کرنیوالے سینما گھروں کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے خصوصی پلان ترتیب دیدیا ہے جس کی بدولت سینما گھروں کا رخ کرنیوالوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہو گا بلکہ وہ اپنی فیملیز کیساتھ سینما گھروں میں عیدالاضحیٰ کا لطف دوبالا کرینگے۔

مقبول خبریں