کراچی میں خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی ویڈیو وائرل

خاتون نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نوجوان کولات بھی رسید کی

خاتون نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نوجوان کولات بھی رسید کی ۔ فوٹو : اسکرین گریب

HYDERABAD:
نیپا چورنگی کے قریب کارسوار خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، خاتون نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نوجوان کو بھی لات رسید کی۔

کراچی نیپا چورنگی کے قریب کارسوار خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی،خاتون نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نوجوان کولات بھی رسید کی۔


ذرائع کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب واقع شاپنگ اسٹور کے قریب کار سوار خاتون ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزررہی تھی کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوارخاتون کو روکنے کی کوشش کی توخاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمزی شروع کردی، کار سوار خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکارکو تھپڑ بھی مارا اور دھکا بھی دیا۔

واقعے کی جگہ پر کھڑے ایک شخص نے جب خاتون کی بدتمیزی کی موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو خاتون نے گاڑی سے اتر کر نوجوان کو لات رسید کردی اورپھر گاڑی میں جا کر بیٹھ گئی، کار سوار خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار اور قریب کھڑے شہریوں کو دھمکیاں بھی دیں۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 8 سے 10 دن پرانی ہے، کار سوار خاتون رش کے اوقات میں ون وے کی خلاف ورزی کر رہی تھی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار محمد آصف نے انہیں روکا تھا، تاہم خاتون ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں کی اور اسے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
Load Next Story