نواز شریف کا بون میرو فنکشنل ہے انہیں کینسر لاحق نہیں میڈیکل بورڈ
نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے اور انہیں کینسر کا مرض بھی لاحق نہیں، میڈیکل بورڈ ذرائع
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ ذرائع۔ فوٹو:فائل
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا جس کے بعد حکومت پنجاب کو ان کی صحت سےمتعلق آگاہ کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں کینسر لاحق نہیں۔
10 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے، سروسزاسپتال لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، نواز شریف کو کینسر کا مرض لاحق نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے نواز شریف کو فوری طور پر آئی وی آئی جی انجکشن لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس انجکشن سے خون کے خلیوں کی تعداد، قوت مدافعت بہتر ہوگی۔ نواز شریف کو لاحق بیماری کی تشخیص کے لیے میڈیکل بورڈ ان کے مزید ٹیسٹ کے لیے پی کے ایل آئی شفٹ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ بون میرو کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کو بھی نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد ان کے میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد 10 ہوگئی۔ ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ طاہر شمسی نے نواز شریف کے بون میرو کا معائنہ کیا ہے۔
ڈاکٹر ایاز نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر 6000 کی سطح پر آگئے جس کے بعد ان کے لیے نئی ادویات شروع کردی ہیں امید ہے کہ ان کی طبعیت میں بہتری آئے گی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لیے تمام تر سہولتیں فراہم کررہی ہے، میگا یونٹس لگانے کے باوجود نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار نہیں بڑھ رہی۔