انصار الاسلام پر پابندی عائد چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت

انصار الاسلام کی عسکری ونگ کے طور پر سرگرمیاں جاری ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہے، نوٹی فکیشن

انصارالاسلام فورس قانون کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔


یہ پڑھیں: حکومت کا انصارالاسلام کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علما اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔
Load Next Story