روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ سے 8 اہلکار ہلاک

فائرنگ سے روسی فوج کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہوکر فائرنگ کی۔ فوٹو : فائل

سائبیریا میں روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
Load Next Story