بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کیلیے ہیں ترجمان پاک فوج
بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنالیا انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے ابتک کوئی کامیابی نہیں ملی، آصف غفور
بھارتی آرمی چیف خطے کا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں، میجر جنرل آصف غفور (فوٹو: فائل)
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وہ غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کا امن متاثر کر رہے ہیں، ان کے بیانات اپنے سیاسی ماسٹرز کے انتخابی مفادات کے لیے ہیں، ان کا بیان معصوموں کے خون سے رنگا ہے اور پاکستان کے ہاتھوں اٹھائے نقصانات کا نتیجہ ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا ہے لیکن انہیں جعلی سرجیکل اسٹرائیکس سے لے کر اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔