چین میں پانڈے کی شکل والے کتے

پانڈے کی طرح دکھائی دینے والے کتوں کی دھوم پورے شہر میں مچ گئی

پانڈے کی طرح دکھائی دینے والے کتوں کی دھوم پورے شہر میں مچ گئی۔ فوٹو : فائل

چین میں ایک کیفے 'کیوٹ پیٹ گیمز' میں ایسے کتے موجود ہیں جو دیکھنے میں بالکل پانڈا کی طرح ہیں وہ اپنی ہیئت اور معصوم حرکتوں سے لوگوں کا دل جیت لیتے ہیں اس طرح ریسٹورینٹ کا بزنس بھی چل پڑا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں ایک ریستوران کے مالک نے چو چو نسل کے بڑے فر والے اپنے کتوں کو سفید اور سیاہ رنگ سے ایسا رنگا ہے کہ وہ بالکل پانڈا لگتے ہیں۔ پانڈا نما کتوں کو شہرت ملی تو شہری دور دراز علاقوں سے صرف ان پانڈا نما کتوں کو دیکھنے کے لیے آنے لگے۔وہ ان کے ساتھ کھیلتے ہیں اور ریسٹورینٹ میں کھانا بھی کھاتے ہیں۔ اس طرح ریسٹورینٹ کے مالک کو مالی منافع بھی ہونے لگا ہے۔




جب ان کتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چین میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور پالتو جانوروں سے محبت کرنے والے صارفین نے شدید احتجاج کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ رنگے جانے سے جانوروں کو کوفت ہوتی ہے اور ان کتوں کی فر اور جلد خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے جب کہ ایک شخص نے کیفے کے مالک پر سیاہ اور سفید رنگ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔



ریسٹورینٹ کے مالک ہوانگ نے بتایا کہ گاہکوں کی جانب سے پسند کیئے جانے پر اس نے کتوں کو پانڈے جیسا رنگنا شروع کیا جس میں 211 ڈالر کا خرچہ بھی آتا ہے اور میں اسے ایک ماہر کاریگر کے ذریعے کرواتا ہوں۔ رنگنے کی مشین جاپان سے منگوائی ہے جس سے کتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
Load Next Story