بھارت میں 2 سالہ بچہ 30 فٹ گہرے بورنگ ہول میں گر کر پھنس گیا
بچے کو آکسیجن کی فراہمی کیلیے ایک ٹیوب پھینکی گئی جس کی مدد سے بچہ سانس لے رہا ہے
بچہ بورنگ کے نہایت تنگ سوراخ میں بری طرح پھنس گیا ہے۔ فوٹو : بھارتی میڈیا
بھارت میں گزشتہ روز 2 سالہ سرجیت گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پانی کے لیے کھودے گئے 30 فٹ گہرے بورنگ ہول میں گر کر پھنس گیا جسے نکالنے کے لیے تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں 2 سالہ بچہ سرجیت دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک 30 فٹ گہرے سوراخ میں گر گیا، یہ بورنگ ہول سات سال قبل زیر زمین پانی نکالنے کے لیے کھودا گیا تھا لیکن ناکارہ ہوجانے کے باوجود اُسے بھرا نہیں گیا تھا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروس نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بچے تک سانس لینے کے لیے آکسیجن فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیوب پھینکی جب کہ نزدیک ہی ہیوی مشینری سے کھدائی کی گئی تاکہ بچے تک پہنچا جاسکے تاہم ایک بڑی چٹان کے راستے میں آجانے کے باعث کھدائی روکنا پڑی۔
بچے کو بچانے کی ابتدائی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہونے پر نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ کے اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے تاہم 42 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچے کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔
سیاست دانوں اور شوبز شخصیات نے بچے کی بحفاظت واپسی کے لیے عوام سے خصوصی دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے۔