دوران حج مانگی گئی دعا سے سوڈانی خاتون کی بینائی لوٹ آئی

خانہ کعبہ میں اللہ کےحضورگڑ گڑا کر دعا کی جس کے بعدایک کونےمیں بیٹھی تھی کہ اچانک میری بینائی واپس آگئی، فاطمہ المہلی

7 سات قبل میں دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئی تھی، متعدد آپریشنز بھی کرائے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا، سوڈانی خاتون۔ فوٹو: ایمریٹس24/7

لاکھوں فرزندان توحید کی طرح حج پر آنے والی ایک معمر نابینا سوڈانی خاتون کی بینائی معجزاتی طور پر بحال ہو گئی۔


سعودی اخبار اوکاز کے مطابق فاطمہ الملہی نے بتایا کہ 7 سال قبل وہ دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئی تھی، آنکھوں کی بینائی واپس لانے کے لئے متعدد آپریشنز بھی کرائے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ فاطمہ کا کہنا ہے کہ مجھے پوری امید تھی کہ میں جب حج کے لئے سعودی عرب جاوں گی تو میں دوبارہ سے دیکھنے لگوں گی، میں نے خانہ کعبہ میں اللہ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کی اور ایک دن جب میں خانہ کعبہ کے ایک کونے میں بیٹھی تھی تو میری آنکھوں کی بینائی اچانک واپس آگئی اور مجھے ہر چیز ٹھیک سے نظر آنے لگ گئی۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کیونکہ میں 7 سالوں میں پہلی بار اپنے بیٹے کو دیکھ رہی تھی اور اب میں آسانی کے ساتھ بغیر کسی کے سہارے کے گھوم پھر بھی سکتی ہوں۔
Load Next Story