مہوش حیات کی فلم میں بے نظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی تصدیق

ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کو بے نظیر کی قربانی اور جدوجہد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، مہوش حیات

ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کو بے نظیر کی قربانی اور جدوجہد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، مہوش حیات۔ فوٹو: فائل

تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مہوش حیات نے بی بی سی اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی سوانح حیات بہت بڑا عنوان اورایک پیچیدہ کردار ہے کیوں کہ یہ کہانی ایک عظیم شخصیت کی ہے، میں بے نظیر بھٹو سے بہت محبت اوران کا احترام کرتی ہوں کیوں کہ وہ میری آئیڈیل ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے لئے ان کی زندگی کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=-uZRDeVWyX4


مہوش حیات نے کہا کہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی قربانی ، جدوجہد اور اُن کی طرز زندگی کو دیکھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم رہیں جوکہ بہت بڑی بات ہے اس کے پیچھے اُن کی طویل جدو جہد ہے، اُن کے ساتھ زندگی میں کیا کچھ ہوا اسے دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مہوش حیات کا خود پرتنقید کرنے والوں کوکرارا جواب

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتابوں میں تو ہر کسی کے بارے میں لکھا جاتا ہے لیکن فلم ایک ایسا ذریعہ ہے جہاں کسی کی سوانح حیات سے متعلق آسانی سے جانا جا سکتا ہے۔
Load Next Story