چینی کمپنی نے تین تہوں میں فولڈ ہونے والا فون پیش کردیا
ٹی سی ایل کا فون کھلنے کے بعد 10 انچ کے ٹیبلٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
ٹی سی ایل کمپنی نے تین پرتوں میں فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو کھل کر ٹیبلٹ بن جاتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ سی نیٹ
چین میں ڈسپلے اور ٹی وی بنانے والی مشہور کمپنی ٹی سی ایل نے اب ایک نیا فولڈیبل فون تیار کیا ہے۔ یہ فون تین تہوں میں سمٹ جاتا ہے اور کھلنے کے بعد 10 انچ ٹیبلٹ میں بدل جاتا ہے۔ اس کے بعض ماڈل کمپنی نے تجزیہ کار ویب سائٹ کو بھجوائے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=wnGjxZTRTPk
کمپیوٹر اور الیکٹرانکس سےوابستہ ایک مشہور ویب سائٹ کی ایڈیٹر جیسیکا ڈولکورٹ نے ٹی سی ایل کا ٹرائی فولڈ فون استعمال کیا ہے اور اس کی ایک ویڈیو بھی بنائی ہے۔ دس انچ کا یہ ٹیبلٹ دیکھنے میں بہت بھلا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا ایک سرا اندر کی جانب مڑتا ہے اور دوسرا اس کے اوپر آتا ہے اس طرح اسے ٹرائی فولڈ فون کہا گیا ہے۔
اگرچہ یہ تھوڑا لمبوترا ہے اور فولڈ ہونے کے بعد اس کی موٹائی اور بڑھ جاتی ہے لیکن اس طرح اس کا ایک سرا کی بورڈ میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ جبکہ بقیہ دو بڑے حصے اسکرین کی تشکیل کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں فولڈ ہونے والے فون اور ٹیبلٹ کا بخار عروج پر ہے اور ٹی سی ایل نے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا نیا فون پیش کیا ہے۔
پچھلی طرف اس کا کیمرہ نصب ہے لیکن بقیہ تکنیکی تفصیلات مثلاً ریم، پروسیسر اور کیمرےکی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔ اس کی قیمت کے متعلق بھی کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ اس سے قبل ٹی سی ایل کمپنی فولڈیبل اور لچکدار اوایل ای ڈی سے بنے ڈسپلے پیش کرکے دنیا کو حیران کرچکی ہے۔
اسی بنا پر کہا جاسکتا ہے کہ چین کی اس کمپنی نے فولڈ ہونے والا موبائل فون تیار کرلیا ہے جسےشاید اگلے سال فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔