مسئلہ کشمیرکودنیا میں اجاگرکرنے کیلیے تمام ترتوانائیاں صرف کرنا ہوں گی شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ کی منیراکرم کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات

منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں توقعات پر پورا اترنے کا یقین دلایا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرکودنیا میں اجاگر کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالنے پرمنیر اکرم کو مبارکباد دی۔


وزیرخارجہ نے منیراکرم کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیرکودنیا بھرمیں اجاگرکرنے کے لیے ہمیں تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔

منیراکرم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں توقعات پرپورا اترنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل منیراکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔
Load Next Story