بنوں میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی، پولیس
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، پولیس۔ فوٹو: فائل
ممتن خیل مارکیٹ جانی خیل میں بارودی مواد کے دھماکے میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل ممتن خیل مارکیٹ میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی شناخت شہباز اور شیر مداللہ کے طور پر ہوئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، اور دونوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نصب آئی ای ڈی پھٹ گئی اور دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔