وزیر داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہ ہونے کی تصدیق کردی
نوازشریف کا نام جب ای سی ایل میں شامل ہی نہیں تھا تو نکالنے کا سوال ہی بے معنی ہے، وزیر داخلہ
نوازشریف کا نام جب ای سی ایل میں شامل ہی نہیں تھا تو نکالنے کا سوال ہی بے معنی ہے، وزیر داخلہ، فوٹو: فائل
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہ ہونے کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام پہلے بھی ای سی ایل میں شامل نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کو دھرنے سے متعلق عدالتی فیصلوں کی پابندی کرنا ہوگی،اعجاز شاہ
صحافی نے جب پوچھا کہ حکومت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال رہی ہے؟ تو وزیر داخلہ نے بتایا کہ جب نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہی نہیں تھا تو نکالنے کا سوال ہی بے معنی ہے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ نہ پچھلے دور میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور نہ موجودہ دور میں ان کانام لسٹ میں شامل کیا گیا۔