مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے پاکستان

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے، دفترخارجہ

مقبوضہ کشمیر کی تقسیم شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ . فوٹو: فائل

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی 2 یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر آج باضابطہ تقسیم

واضح رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

 
Load Next Story