گلوکار حمزہ ملک کی عید کے موقع پر تیسری آڈیو البم ’’مہرما‘‘جاری

پ ر  منگل 15 اکتوبر 2013
پاکستانی نوجوانوں میں گانے کا بڑا ٹیلنٹ ہے ،نوجوان گلوکار۔فوٹو: فائل

پاکستانی نوجوانوں میں گانے کا بڑا ٹیلنٹ ہے ،نوجوان گلوکار۔فوٹو: فائل

لاہور: ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار حمزہ ملک نے عید کے موقع پر اپنی تیسری آڈیو البم مہرماکے نام سے جاری کردی۔

حمزہ ملک نے کہا کہ اس سے قبل ان کی دو آڈیو، ویڈیو البم سونیاں اورڈھولناں جاری ہوچکی ہیں جو تمام ٹی وی چینلزاورریڈیوپر گانے ٹاپ ٹین پر رہے۔ انھوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں گانے کا بڑا ٹیلنٹ ہے یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اردو اورانگلش گانے گاکردنیاکوحیران کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔